وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس : صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے:وزیراعلی کی ہدایت
میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 20:23
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے سازگار ماحول بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں کوئی تساہل یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔(جاری ہے)
متعلقہ وزراءاور حکام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیںاوروضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے فعال اور متحرک کردار ادا کریں۔
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی موثر مانیٹرنگ ہونی چاہیئے اور اے پلس اور اے کیٹیگری والے تعلیمی اداروں میں وضع کردہ سکیورٹی پلان کے تحت تمام ضروری اقدامات مکمل ہونے چاہئیں۔ صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ، رانا مشہود احمد، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، ایم پی اے جہانگیرخانزادہ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز، سی پی اوز، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز اپنے متعلقہ ڈویژن اور اضلاع سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.