جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کی پرُ امن اور آئینی جدوجہد کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا:امیر جماعت اسلامی لاہور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 20:38

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کی پرُ امن اور آئینی جدوجہد کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری کو مال روڈ پر جلسہ عام کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امرائ،ملک شاہد اسلم،انجینئر اخلاق احمد، سیکرٹری جنرل محمد عمیرخان، عبدالحفیظ اعوان اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے شرکت کی۔ انھوں نے کہ بھارت کی درندہ صفت فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وزیادتی کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔کشمیر کاز کو ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم 5فروری کو بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے مردوخواتین اور بچے مال روڈ پر یوم کشمیر قومی جوش وجذبے سے منائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں مظالم کی انتہاکردی ہے۔ کشمیریوں کے جائز حقوق بھی انھیں نہیں دیے جارہے ہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر سطح کے سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے۔

متعلقہ عنوان :