سردار ایاز صادق کی لیجا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 28 جنوری 2016 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

مبارکباد کے ایک بیان میں سردار ایاز صادق نے امید ظاہر کی کہ لیجا کے نومنتخب صدر سدھیر چودھری، نائب صدر پرویز اسلام، سیکریٹری جنرل اشتیاق حسین، فنانس سیکریٹری شہزاد خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں استعمال میں لائیں گے اور معاشی بہتری کے لیے حکومتی کوششوں کو مزید آگے بڑھائیں گے

متعلقہ عنوان :