سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا انسی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا دورہ

IPH بیماریوں کی روک تھام او رتحقیق کے شعبہ میں موثر کردار اد کرے IPH کوایک ہفتہ کے اندر 28 متعدی بیماریوں کے بارے ڈینگی کی طرز پر SOPsتیار کرنے کی ہدایت

جمعرات 28 جنوری 2016 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ بیماریوں کی روک تھام ، ریسرچ اور آگاہی کے سلسلے میں زیادہ موثر انداز میں کردار اداکرے۔ حکومت ادارے کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی-انہوں نے ہدایت کی کہ آئی پی ایچ ایک ہفتہ کے اندر بیماریوں کی روک تھام اورآگاہی کے بارے ڈینگی کی طرزپر معیاری طریقہ کار ( (SOPsتیار کر کے محکمہ صحت کو پیش کرے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت نے IPHکے تحقیقی و تعلیمی معاملات کے لئے فوری طور پر ایک کور (Core ) کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی-انہوں نے یہ ہدایات گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے دورہ کے موقع پر ایک اجلاس میں جاری کیں-اجلاس میں ڈین آئی پی ایچ پروفیسر معاذاحمد، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل)ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ناصرشاکر،پروفیسر فرخندہ کوکب، پروفیسر ذر فشاں طاہر، پروفیسر روبینہ ، ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر سجادالحسن اوردیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی-ڈین آئی پی ایچ پروفیسر معاذ احمد نے انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں اور کارکردگی کے بارے بریفنگ دی-انہوں نے بتایا کہ IPH پبلک اینڈ پرائیوٹ سیکٹر کے ڈاکٹرز کو ہیلتھ سیکٹر کے 18شعبہ جات میں ماسٹر ڈگری کورسز اور ٹریننگ کی سہولت فراہم کر رہاہے-پروفیسر معاذ احمد نے بتایا کہ IPHڈینگی او ردیگر امراض کے بارے تحقیقی کام کررہاہے اور MPH ،M.Phil، MMHمیں ڈاکٹر ز کو ماسٹر کورسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے-انہو ں نے بتایا کہ IPH میں سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، فاٹا اور آزاد کشمیر کے ڈاکٹر ز بھی اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں-سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ نے کہاکہ IPH کو روایتی کردار سے نکل کر بیماریوں کی روک تھام (Prevention) او رریسرچ کے شعبہ میں پروایکٹو انداز میں کام کرناہوگا-انہوں نے ہدایت کی کہ IPHسے تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ میں واضح فرق نظر آنا چاہیے-نجم احمد شاہ نے IPH میں مختلف شعبہ جات میں ماسٹر ڈگری کو رسز کرنے والے ڈاکٹرز کے لئے عمر کی حد مقر رکرنے کی ہدایت کی تاکہ تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کی خدمات سے زیادہ دیر تک استفادہ کیا جاسکے-سیکرٹری صحت نے کہاکہ حکومت IPH میں مفت ڈگری کورسز کراتی ہے لہذا پبلک سیکٹر کے ڈاکٹرز بار بار محتلف کورسز کرنے کی بجائے ماسٹر ڈگری حاصل کر کے عوام کی خدمت کریں-انہوں نے پبلک ہیلتھ کے شعبہ میں برطانیہ ، سری لنکا اور دیگر ممالک کی ریسرچ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ دیگر ممالک اور IPH کے کام کا موازانہ کیا جاسکے-انہوں نے کہاکہ بیماریوں کی سرویلنس میں IPH کے کردار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے- سیکرٹری ہیلتھ نے امراض کے حوالے سے تحقیق پر مبنی پورے سال کا کیلنڈر تیار کرنے کی بھی ہدایات کی-

متعلقہ عنوان :