نجی تعلیمی اداروں نے کمرشلائزیشن فیس کابوجھ طالب علموں پرڈال دیا

ٹی ایم اے نے ادائیگی کامطالبہ کیا ،سکولوں نے فیسوں میں شامل کرلیا

جمعرات 28 جنوری 2016 20:52

نجی تعلیمی اداروں نے کمرشلائزیشن فیس کابوجھ طالب علموں پرڈال دیا

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) شہر کے اکثر نجی سکولوں کی انتظامیہ نے کمرشلائزیشن فیس کا بوجھ بھی طلباء و طالبات کے والدین پر ڈال دیا، اور پابندی کے باوجود کئی تعلیمی اداروں نے فیسوں میں اضافہ کر دیا،ٹی ایم اے کی طرف سے کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کئی ماہ تک متنازعہ رہی ،گزشتہ ماہ حکومت کی طرف سے سخت اقدامات کے بعد سکولوں کی انتظامیہ نے کمرشلائزیشن فیس جمع کروانے کی حامی تو بھر لی مگر اس کا تمام بوجھ بھی والدین پر ڈال دیا گیا،اورنئے تعلیمی سال سے قبل اکثر سکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے فیسوں میں اضافہ کر دیا گیاجبکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے واضح پابندی عائد کی گئی تھی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے 2015میں کئے گئے اضافہ کو واپس لینے کے احکامات پر بھی انتظامیہ عملدرآمد نہ کروا سکی جس کی وجہ سے والدین میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں،اور زیادہ تر درمیانے طبقہ کے ملازم پیشہ افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے اقدامات اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے