پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50سال ہو گئے ہیں، پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار رہیں، خطے میں امن و استحکام دونوں ملکوں کا مشترکہ مقصد ہے

مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون کاٹی وی انٹرویو،پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

جمعرات 28 جنوری 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50سال ہو گئے ہیں، پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار رہیں۔ وہ جمعرات کو سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید پاکستانی سیاحوں کی آمد کے خواہاں ہیں، مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50 سال ہو گئے ہیں، وزیر خارجہ مالدیپ نے کہاکہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور اہم شخصیتوں کے ساتھ ملاقات میں مالدیت کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر عملدرآمد پر بات چیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دونیا مامون نے کہا کہ مالدیپ باہمی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں مالدیپ کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ کی عمارت کی تعمیر کیلئے پاکستان کے تعاون کے شکرگزار ہیں،2004ء کے سونامی اور پچھلے سال پانی کے بحران میں پاکستان نے بھرپور مدد کی ہے۔

دونیا مامون نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام دونوں ملکوں کا مشترکہ مقصد ہے، پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مالدیپی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام اور دہشت گردی کو ایک ساتھ جوڑنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت کے کردار کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے کا دین ہے، اسلام اور دہشت گردی کو ایک ساتھ منسلک نہ کیا جائے، دہشت گردی کے لئے مذہب کے نام کے استعمال کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، اس جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے متمنی ہیں، پاکستان نے اس سلسلے میں بہت مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔

دونیا مامون نے کہاکہ مالدیپ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیر مقدم کرتا ہے اور بہتر تعلقات کی پالیسی کو خوش آمدید کہتا ہے۔ مالدیپ کے صدر نومبر میں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

متعلقہ عنوان :