’’شیر‘‘بجلی، گیس کھانے کے بعد تعلیم اور اساتذہ کے پیچھے پڑ گیا‘دھرنے کی مخالفت کرنے والوں نے ظالم حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کیے، قوم سے معافی مانگیں‘حکمرانوں کے خونی منصوبے عوام کی زندگیاں نگل رہے ہیں
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز کا ویمن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل سے خطاب
جمعرات 28 جنوری 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ’’ شیر‘‘ آٹا، بجلی ،گیس کھانے کے بعد اب تعلیمی اداروں ،اساتذہ اور پی آئی اے کے پیچھے پڑ گیا، دھرنوں کی مخالفت کرنے والوں نے ظالم حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کیے، ایسے تمام لیڈر خونخوار شیر کی مدد کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، حکمران اپنی تجوریاں بھررہے ہیں،انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں،انکے ترقیاتی منصوبے غریبوں کیلئے معاشی موت بن گئے ہیں ۔
عوام گیس و بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث ذہنی مریض بن گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میٹرو بسوں اور اورنج ٹرین منصوبے نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
تاجروں کی دوکانیں تباہ کر کے قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں دھکیلا جا رہاہے ۔نالائق حکمرانوں کی نا اہلیوں کی سزاغریب عوام کو مل رہی ہے ،ملکی وسائل کو حکمران طبقہ بے دردی سے لوٹ رہا ہے ۔
اس موقع پر راضیہ نوید،طاہرہ خان،عائشہ شبیر،گلشن ارشاد،افنان بابر،زینب ارشد،کلثوم جاوید،نبیلہ الیاس و دیگر عہدیدارا خواتین موجود تھیں ۔فرح ناز نے کہاکہ حکمران ڈاکٹر طاہر القادری کی جان کے دشمن اس لئے بنے ہوئے ہیں کہ وہ غریب کی بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کیلئے دھرنے دئیے تھے ،دھرنوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی دشمن ہیں ،دھرنے کے خلاف سازشیں نہ ہوتیں تو آج ملک و قوم کی تقدیر بدل چکی ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی نا اہلی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔صحت کے شعبے میں حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے پنجاب میں کبھی ڈینگی کا حملہ ہوتا ہے تو کبھی سوائن فلو کا، عوام کو نہ تو روزگار میسر ہے اور نہ ہی صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں ۔موجودہ حکمران عوام پر عذاب کی صورت مسلط ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب تک یہ قاتل اور ظالم حکمران اقتدار میں رہیں گے عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں اور انکو اقتدار میں لانے والے نظام کو سمندر برد کرنا ہو گا ورنہ یہ کالے ناگ کی صورت ملک و قوم کو ڈستے رہیں گے ۔فرح ناز نے کہا کہ پنجاب حکومت کے میگا خونی منصوبے عوام کی جانیں لے رہے ہیں ،درجنوں قیمتی جانیں میٹرو اور اورنج ٹرین کی نظر ہو چکی ہیں جسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکمران تعلیم کو پرائیوٹائز کرنے کے منصبوے بنا رہے ہیں ۔تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے اور اسکی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر حکمرانوں کی نا اہلیوں نے ملک میں نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،نجکاری سے تعلیمی نظام تباہ ہو جائے گا اور غریب کی پہنچ سے دور ہو جائیگا ،حکمران آٹا،بجلی،گیس کھانے کے بعد اب تعلیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.