4 سال تک ترک خاتون اور پاکستانی نوجوان کے درمیان جاری رہنے والی فیس بک کی دوستی شادی کے رشتے میں بدل گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 21:39

4 سال تک ترک خاتون اور پاکستانی نوجوان کے درمیان جاری رہنے والی فیس ..
شجاع آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) 4 سال تک ترک خاتون اور پاکستانی نوجوان کے درمیان جاری رہنے والی فیس بک کی دوستی شادی کے رشتے میں بدل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایک خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان چلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

ترک خاتون اور شجاع آباد کے رہائشی ناصر عباس کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر گزشتہ 4 سال سے دوستی تھی۔ 4 سال کی دوستی کے بعد دونوں نے اسے شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا اور اسی سلسلے میں ترک خاتون پاکستان چلی آئی۔ پاکستان آنے کے بعد دونوں پریمی بالاخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :