Live Updates

پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت نے جس نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘نعیم الحق

جمعرات 28 جنوری 2016 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت نے جس نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ملک بھرسے ملک چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلا ش کیا جائے گا ۔سپورٹس اینڈ کلچر کے تحت ہونے والے عمران خان فاسٹ باؤلر ٹیلنٹ ہنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئینعیم الحق نے کہاکہ کھیلوں پر توجہ دے کر ہم ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

اس پروگرام کے ذریعے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ملک بھرسے تلاش کرکے ان کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں ہیلنٹ ہنٹ کے زیراہتمام کرکٹ کیمپ لگائے جائیں گے اور وہاں سے بہترین فاسٹ باؤلرز چنے جائیں گے اور یہ کھلاڑی قومی ٹیم کاحصہ بن کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

سپورٹ اینڈکلچر کے سربراہ عمرخیام نے اپنے خطاب میں کہاکہ عمران خان فاسٹ باؤلرزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپنی نوعیت کا انوکھا پروگرام ہے اس کے تحت ملک بھر سے ٹیلنٹٹڈ فاسٹ باؤلرز کی کو چنا جائے گا،ٹورنامنٹ کے تیز ترین باؤلر کو سٹیٹ آف پاکستان نوکری دے گااور چار بہترین باؤلرز کو نیشنل اکیڈمی میں ٹریننگ کے لئے بھیجا جائیگا ۔

عمران خان فاسٹ باؤلرز ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز 20 اور 21 فروری سے لاہور سے کیا جائے گا اورنوجوان کھلاڑیوں کی رجسٹریشن عمل جلد شروع کردیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :