کیپٹن (ر) محمدعثما ن نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے زیر اہتمام ’’ڈی سی اولاہور نیشنل کپـ‘‘سکوائش ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

جمعرات 28 جنوری 2016 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے زیر اہتمام "ڈی سی اولاہور نیشنل کپـ"سکوائش ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس سکوائش ٹورنامنٹ کا مقصد نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے اور کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنا ہے۔ اس موقع پر سکوائش فیڈریشن کے حکام،ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس لاہور اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اور اس ٹورنا منٹ کا بنیادی مقصد سکوائش میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنا اور شہر میں سکوائش کے کھیل کو فروغ دینا ہے اور نئی نسل میں سے ٹیلنٹ کوآگے لانا ہے۔انہوں نے کہاکہ سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے64 خواتین و مردکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور کھلا ڑیوں کی رہائش اور کھانے کا بندوبست ضلعی انتظامیہ لاہور نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او لاہور نیشنل کپ سکوائش ٹورنامنٹ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دئیے جائیں گے۔انہوں نے نیشنل کپ سکوائش کے میچز بھی دیکھے۔

متعلقہ عنوان :