وزارت قومی صحت اور نادرا مابین وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے سینٹرل مینجمنٹ اطلاعاتی نظام کی دیکھ بھال کے معاہدہ پر دستخط
جمعرات 28 جنوری 2016 22:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیرمملکت نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اینڈکوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑنے کہاہے کہ وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے غریب عوام تک صحت کی درکارطبی نگہداشت کی سہولیات مرحلہ وارپروگرام کے تحت نقدی کے بغیر پہنچائی جارہی ہیں۔اس سکیم کے ذریعے غریبوں کو ثانوی علاج معالجہ کے لئے مفت طبی نگہداشت اورعلاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اورکسی قسم کی مالی رقوم دیئے بغیرصرف ہسپتالوں میں داخلہ دیااورعلاج کیاجائے گا۔
پروگرام سے استعفادہ کرنے والوں میں پاکستان کے ایسے غریب گھرانے شامل ہیں جن کی روزانہ آمدن200روپے سے بھی کم ہے۔وزیراعظم کا نیشنل ہیلتھ پروگرام2016ء کے وسط تک کئی اضلاع تک پھیلادیا جائے گا۔(جاری ہے)
اس پروگرام کی مجموعی حکمت عملی کے تحت استعفادہ کرنے والوں کا اندراج،سروسز کی فراہمی،رپورٹنگ مانیٹرنگ اورڈیٹا کی آڈیٹنگ وغیرہ جیسے عوامل شامل ہیں۔
اس نظام میں بے جادخل اندازی اورسرکاری شعبہ کے خزانے کے غلط استعمال روکنے کے لئے حقیقی اوربروقت ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔آج وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشن اینڈکوارڈینیشن اورنیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے مابین وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے سینٹرل مینجمنٹ اطلاعاتی نظام کا بنانا اوردیکھ بھال کے لئے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔اس معاہدے پر چیئرمین نادرہ عثمان یوسف مبین اورسیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈکوارڈینیشن محمد ایوب شیخ نے وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسزسائرہ افضل تارڑ کی موجودگی میں دستخط کئے۔ اس معاہدہ کے ذریعے نادرا وزیراعظم کے نیشل ہیلتھ پروگرام کا اپنی نوعیت کا شاہکار مینجمنٹ اطلاعاتی نظام بنائے گا۔معاہدہ کے مطابق نادراپروگرام کاایک ڈیش بورڈ بھی بنائے گا جس کے ذریعے فیصلہ سازی کرنے والوں کو پروگرام کے تمام پہلوؤں کے بارے میں بروقت اطلاعات ملیں گی۔نادرااس معاہدہ کے ذریعے پروگرام کا آئی ٹی ڈھانچہ جاتی انفراسٹرکچر بنائے گا اور اس انفراسٹرکچر کی تین سال تک دیکھ بھال کرے گا اس موقع پر وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے مختصرطورپر بتایاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق غریب ترین اورپاکستان کے پسے ہوئے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے آخر میں چیئرمین نادرا اوران کی ٹیم کو سراہا جس نے اس نظام کی تیاری کے لئے کئی دنوں تک کام کیامزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.