دورہ نیوزی لینڈ ، ٹیم کی ناقص کارگردگی پر کوچ وقار یونس نے استعفا دینے کی دھمکی دیدی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 22:26

دورہ نیوزی لینڈ ، ٹیم کی ناقص کارگردگی پر کوچ وقار یونس نے استعفا دینے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی پر ٹیم کے کوچ وقار یونس نے استعفا دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں مصروف ہے۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز سے شکست کھانے کے بعد ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی شکست کا سامنا کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں قومی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ کا دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل طویل اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کے غیر سنجیدہ رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفے کی دھمکی دی ہے۔ وقار یونس کیساتھ باولنگ کوچ مشتاق احمد اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی استعفے کی دھمکی دی ہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی کوچز کے کسی بھی لائحہ عمل پر میدان میں عمل نہیں کر رہے ہیں۔ ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹیم کیلئے کھیلنے کی بجائے صرف اپنی جگہ پکی کرنے کی کوشش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :