وفاقی پولیس کی کاروائیاں،18بھکا ریو ں سمیت 25ملزمان گرفتار،اسلحہ و مال مسروقہ برآمد

جمعرات 28 جنوری 2016 22:34

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران18بھکا ریو ں سمیت 25ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے39لیٹر شراب ، ایک کار ، نمبر پلیٹیں ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 03عدد پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران18 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم کا مر ان انو ر کو گرفتار کرکے اس سے 15لیٹر کھلی شراب برآ مدکر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم محمد یا سین کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ تھا نہ نو ن پولیس نے دوران گشت ملزم اکبر شاہ کو بغیر اجازت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم یو نس مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 24لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دوگرفتار ملزمان سلا م محمد اور عبد الحسنین کے انکشاف ونشا ند ہی پر دو پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے کا ر چوری کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم محمد شعیب کے انکشاف ونشا ند ہی پر کا ر نمبر رجسٹر یشن نمبر LEA-2176قبضہ پولیس میں لی جس میں ایک فائل کا ر نمبر EG-857کی بھی پڑ ی تھی کا ر نمبرLEA-2176کی متعلقہ ای ٹی او آ فس سے چیک کر وانے پر رجسٹر یشن بک جعلی پا ئی گئی ، اس کے علاوہ کمر ہ سے کمپیو ٹر ائز نمبر پلیٹیں بھی بر آمدہو ئیں۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :