وزیر اعظم آئندہ دو تین روز میں چوہدری نثار اورپیپلز پارٹی کے درمیان تلخی کو ختم کرا دیں گے، نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کادعویٰ ،نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں وزیر داخلہ کا کھل کر دفاع کرنے سے گریز،چوہدری نثار کی بیماری پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے،وزیرداخلہ بہتر انداز میں وزارت کے معاملات چلارہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری
جمعرات 28 جنوری 2016 23:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28جنوری۔2016ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو تین روز میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھنے والی حالیہ تلخی کو ختم کرا دیں گے ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو تین روز کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات کرکے اعتماد میں لیں گے اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان حالیہ تلخی کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے ۔
انٹرویو کے دوران نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کھل کر دفاع کرنے سے گریز کرتے رہے۔ تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ اپنی وزارت کے معاملات کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں اور ان کا رکردگی سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.