راجر فیڈرر کا ناقابل یقین شاٹ ، وہیل چیئر پر بیٹھے معذور شخص کی کھڑے ہوکر داد

جمعہ 29 جنوری 2016 11:32

راجر فیڈرر کا ناقابل یقین شاٹ ، وہیل چیئر پر بیٹھے معذور شخص کی کھڑے ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل کے دوران سوئس سٹار راجر فیڈرر کے ایک ناقابل یقین شاٹ پر وہیل چیئر پر بیٹھا شخص جوش جذبات میں آکر اپنی معذوری بھلا کر اٹھ کھڑا ہوا ۔ جمعرات کو میلبورن میں کھیلے جانے والے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے متاثر کن ریٹرن شاٹ لگاتے ہوئے اپنے حریف نوواک جوکووچ کے خلاف اہم پوائٹ حاصل کر کے ہجوم میں جوش و خروش پھیلا دیا ، ہجوم کی داد کے دوران ٹیلیویژن کیمرے میں نظر آیا کہ ایک پرجوش شخص اچانک وہیل چیئر سے اٹھ کھڑا ہوا اور خوشی میں اپنا بازو ہوا میں لہرانے لگا ۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آئے کے بعد فوری ردعمل میں لوگوں کا کہنا تھا کہ سب سوئس سٹار کا ' کرشمہ' ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ مقابلے میں عالمی نمبر 1 نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو 1 کے مقابلے 3 سیٹس سے شکست دے کر چھٹی بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔