اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، بلوچستان اورآزادکشمیر میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

جمعہ 29 جنوری 2016 11:42

اسلام آباد/مظفرآباد /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، بلوچستان اورآزادکشمیر میں بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، شہریوں نے کئی دن سے جاری دھند سے چھٹکاراحاصل کرلیا، چترال، کالام، مالم جبہ، دیر، سوات، کاغان، ناران، شانگلا، مری، گلیات نیلم ویلی، سکردو، استور، دیامیر، غذر اور گانچے میں برفباری جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کی گئی ۔

بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے ۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 08، پاراچنار منفی 06، گوپس منفی05، استور منفی 04، گلگت منفی 03، مالم جبہ، قلات منفی 02 ، کالام منفی 01ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل ا?باد، ساہیوال ڈویژن)، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، شمالی بلوچستان(کوئٹہ، قلات، ژوب، سبی ڈویژن)،میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان، ملتان ،بہاولپور، سکھر ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبوں سے ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری کوئٹہ(جی سی53، شیخ مندہ47،سمنگلی45)، قلات08ملی میٹر، خیبرپختونخواہ (دیر23، پٹن17، چترال14، کالام12، بالاکوٹ11، مالم جبہ09، لوئر دیر 08، پاراچنار06، سیدو شریف، میرکھانی05، کاکول03،دروش02، چراٹ، ڈی آئی خان01ملی میٹر) جبکہ کالام06 اور مالم جبہ03 انچ برفباری، پنجاب لاہور (ائیر پورٹ07، سٹی04)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ03، سیدپور02، گولڑہ، بوکرہ01)، مری03، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ02، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، منڈی بہاولدین، سرگودھا01، کشمیر کوٹلی 04، گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ، مظفر آباد01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔