پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کھلاڑیوں کے عدم تعاون پر سخت برہمی کاا ظہار

جمعہ 29 جنوری 2016 11:46

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کھلاڑیوں کے عدم تعاون پر سخت ..

لاہور/آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون پر سخت برہمی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کر ناچاہتے ہیں تو ہم عہدہ چھوڑ دیتے ہیں ‘ کرکٹرز ملک کے بجائے صرف اسکواڈ میں اپنی جگہ پکی کرنے کیلئے کھیل رہے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کار کر دگی کے باعث مینجمنٹ پر دباؤ بڑھنے لگا ہے ذرائع کے مطابق ایک میٹنگ کے دور ان ہیڈ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں پر برس پڑے اور کہاکہ کھلاڑی کسی قسم کا تعاون نہیں کرتے ہیں اگر وہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کر ناچاہتے ہیں تو ہم گھر بیٹھ جاتے ہیں ذرائع کے مطابق وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹرز ملک کے بجائے صرف اسکواڈ میں اپنی جگہ پکی کرنے کیلئے کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے بھی تصدیق کی کہ پاکستانی کیمپ میں خوشگوار فضا موجود نہیں،ایک کرکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شکست نے پلیئرز اور مینجمنٹ دونوں کو دلبرداشتہ کیا، ایک اچھا آغاز ملنے کے بعد ٹیم کارکردگی کا تسلسل برقرار نہیں رکھ پائی۔

متعلقہ عنوان :