قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 مارچ سے شروع ہو گی

جمعہ 29 جنوری 2016 11:51

قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 مارچ سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی،واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی،ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ منیجر ز میٹنگ2 مارچ کو حمیدی ہال میں ہوگی۔چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور چیمپئن شپ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔