سائنس دانوں کا ایڈز کے علاج میں 2 اہم پیش رفت سامنے آنے کا دعویٰ
جمعہ 29 جنوری 2016 11:55
ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سائنسدانوں نے دنیا میں خوف پھیلانے والی بے علاج بیماری ایڈزکو قابو کرنے میں دو اہم پیش رفت سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں ایڈز کے جسم میں چھپے رہنے کی وجہ اور اس کے ذمہ دار سیکڑوں جین دریافت کیے گئے ہیں۔شکاگو کے نارتھ ویسٹرن فائنبرگ اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کے مطابق یہ بات معلوم ہوچلی ہے کہ ایڈز بدن میں کس طرح سفرکرتا ہے اور کیسے چھپ کررہتا ہے یہاں تک کہ وہ اگر خون میں بھی نہ آئے تب بھی اسے شناخت کرنا ممکن ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہیکہ اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ وائرس کم کرنے والی دوائیں روکنے کے بعد ایڈز بدن میں کیسے پوشیدہ رہتا ہے اور کس طرح واپس پلٹتا ہے اور اس سے بہتر دوا بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔(جاری ہے)
ڈیلاس کی یوٹی ساوٴتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کے ماہر ڈاکٹر نے بتایا کہ ایچ آئی وی وائرس ایک پروٹین Tat بناتا ہے جو 400 جین پر حملہ کرکے ان کو تبدیل کرتا ہے تاکہ ایڈز بدن میں مزید پھیل سکے جب کہ اس کے علاوہ ایچ آئی وی وائرس صحت مند خلیات کو تباہ کرتا رہتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے والے امنیاتی خلیات کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
ماہرین نے ایڈز کے طریقہ واردات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس 400 کے قریب جین پر اثرانداز ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ ایچ آئی وی کس طرح جین کو تبدیل کرکے صحت مند خلیوں کو اپنے لیے استعمال کرتا ہے اور کس طرح خلیات کو تباہ کرتا ہے اور اسی تحقیق سے معلوم ہوا کہ بھرپور علاج اور دواوٴں کے باوجود بھی ایڈز کیوں اور کس طرح بڑھتا رہتا ہے۔دوسری جانب اٹلی میں واقع قومی ادارہ برائے صحت میں انسانوں پر ایسی ویکسین آزمائی جارہی ہے جو Tat پروٹین کو روکتی ہیں اور اس کے بہت امید افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ اینٹی وائرل دواوٴں کے بعد بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خون میں ایچ آئی وی وائرس ختم ہوگیا لیکن وہ بدن میں موجود رہتا ہے اوردوا بند کرنے کی صورت میں فوراً پلٹ کر حملہ کرتا ہے جب کہ اس تحقیق سے علاج کرانے والے افراد کے دوبارہ ایڈز کے مریض بننے کی وجہ معلوم کرنے اور علاج میں بہت مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.