شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 جنوری 2016 12:10

شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے و ن ڈے میچ سے قبل پاؤں کی انجری کا شکار ہونے والے سابق کپتان شعیب ملک ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور ذرائع کے مطابق ہفتے کو ٹریننگ سیشن کے دوران آل راؤنڈر کا فٹنس ٹیسٹ ہونے کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کیخلاف تیسر ا ون ڈے کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں محمد رضوان یا اسد شفیق پر ٹیم کے دروازے کھل سکتے ہیں ۔