اداکارہ سنی لیون دیپیکا پڈوکون کے نقش قدم پر چل نکلی

جمعہ 29 جنوری 2016 12:18

اداکارہ سنی لیون دیپیکا پڈوکون کے نقش قدم پر چل نکلی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ میں اپنے بولڈ مناظر کی عکس بندی سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکاروں میں اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جب کہ بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان سماجی کاموں میں حصہ لینے والے فلمی ستاروں میں سر فہرست ہیں تاہم اب دپیکاپڈوکون کے بعد اداکارہ سنی لیون نے بھی سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنی لیون نے سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب وہ کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈ جمع کریں گی جبکہ اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کینسرکے مریضوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون اپنی نئی آنیو الی فلم ”مستی زادے“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔