پروڈیوسرز نے کترینہ کے بالوں پر55لاکھ روپے خرچ کرڈالے

جمعہ 29 جنوری 2016 12:24

پروڈیوسرز نے کترینہ کے بالوں پر55لاکھ روپے خرچ کرڈالے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ کی نئی فلم” فتور“ میں مرکزی کردار نبھانے والی باربی ڈول کترینہ کیف کے سرخ بالوں پر فلم کے پروڈیوسرز کے 55لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم”فتور“ کے کردار کی مناسبت سے کترینہ کیف کو بالوں پر سرخ رنگ کرانے کی ضرورت پیش آئی تو ٹیم کو مقامی سطح پر بالوں کو مطلوبہ رنگ میں ڈھالنے والا کوئی اچھا ہیئر اسٹائلسٹ میسر نہ آیا جس کے بعد لندن کے ایک ماہر کلر ایکسپرٹ کو لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ بعد ازاں کترینہ کیف کو کچھ مہینوں کیلئے باقاعدگی کے ساتھ بالوں کے رنگ کو درست کروانے کیلئے لندن کا سفر کرنا پڑا تھا۔