پاکستان سے کبھی غداری نہیں کی ،دانش کنیریا
جمعہ 29 جنوری 2016 12:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) فکسنگ کے الزام میں پابندی کا شکار دانش کنیریا نے کہاہے کہ پاکستان سے کبھی غداری نہیں کی ‘ میرا بھگوان پر بھروسہ ہے ‘ ایک دن شفاف آدمی کے طورپر کھڑا ہونگا ‘ میرے خلاف بنائی گئی گندی فضا ختم ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا کو 2012 میں فکسنگ کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کو ترغیب دلانے کے الزام میں تاحیات پابندی کی سزا دی گئی جس کیلئے کسی کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔
ایک انٹرویو میں دانش کنیریا نے کہاکہ مجھے بھگوان پر پورا بھروسہ ہے کہ میں ایک دن شفاف آدمی کے طورپر کھڑا ہوں گا اور میرے خلاف بنائی گیا گندی فضا ختم ہو گی۔کنیریا کے مطابق ان کا جرم ابھی تک عدالت میں ثابت کرنا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے ان پر تاحیات پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
کنیریا پر الزام ہے کہ انھوں نے ایسیکس کاوٴنٹی میں ساتھی کھلاڑی مارون ویسٹ فیلڈ کو اسپاٹ فکسنگ کے لیے اکسایا ہے۔
کنیریا کے مطابق ویسٹ فیلڈ کی گواہی پر انگلینڈ کے بورڈ نے مجھ پر تاحیات پابندی عائد کی لیکن اس کے علاوہ کوئی اور ثبوت نہیں ہے، کیا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے، کیا ایسیکس پولیس نے مجھے شفاف قرار دیتے ہوئے جانے کی اجازت نہیں دی تھی ۔کنیریا کا کہنا تھا کہ انھیں انگلینڈ کے عدالتی نظام پر مکمل اعتماد ہے لیکن یہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ہے جو میرے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے جس کے باعث مجھے تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.