دی گئی معلومات معطل شدہ فیفا صدر سیپ بلیٹر کیخلاف مجرمانہ کیس میں’ مددگار‘ ثابت ہو سکتی ہیں ،سوئس اٹارنی جنرل
جمعہ 29 جنوری 2016 12:29
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) راز افشا کرنے والے ایک شخص کی جانب سے دی گئی معلومات فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے معطل شدہ صدر سیپ بلیٹر کے خلاف مجرمانہ کیس میں’ ددگار‘ ثابت ہو سکتی ہیں سوئٹزر لینڈ کے پراسیکیوٹرز کے مطابق سیپ بلیٹر کے خلاف سوئس استغاثہ کی جانب سے مجرمانہ انتظامی نااہلی سے متعدد تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سوئس اٹارنی جنرل کے دفتر کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ دفتر کو ایک عینی شاہد کی جانب سے معلومات ملی ہیں اور یہ بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔گذشتہ ماہ دسمبر میں ضابطہ اخلاق سے متعلق تحقیقات کے بعد فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے معطل شدہ صدر سیپ بلیٹر اور یوئیفا کے سربراہ میشل پلاٹینی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔(جاری ہے)
بلیٹر اور پلاٹینی پر الزام ہے کہ انھوں نے غیر قانونی طور پر رقم لے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی تاہم دونوں کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ رقم 1998 سے 2002 کے درمیان کام کے ایک معاہدے میں واجب الادا تھی اور اس وقت پلاٹینی بلیٹر کے تکنیکی معاون کے طور پر کام کرتے تھے۔
یہ بھی سامنے آیا کہ یہ رقم پلاٹینی سے کیے جانے والے تحریری معاہدے کا حصہ نہیں تھی بلکہ بلیٹر اور پلاٹینی کا اصرار ہے کہ یہ زبانی معاہدہ تھا جو کہ سوئس قانون کے تحت جائز ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.