جدہ کی تجارتی نمائش '' دی ہوٹل شو '' میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری تک درخواستیں طلب
عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2016 12:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش '' دی ہوٹل شو '' میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
(جاری ہے)
اتھارٹی کی جاریکردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ عالمی تجارتی نمائش 17 مئی 2016ء کو شروع ہو گی جس میں ہوٹل ٹیکسٹائلز، تولئے، پردے، بسترے کی چادریں، یونیفارمز، ایپرن، ٹیبل کلاتھ، مشینیں، مشین اور ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اور کٹلری سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے والمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی میلہ 19مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.