خود کو بلی سمجھنے والی لڑکی کا خیال ہے کہ وہ انسانوں میں غلطی سے پیدا ہوگئی
فیضان ہاشمی جمعہ 29 جنوری 2016 12:43
(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2016ء)ایک لڑکی کا دعویٰ ہے کہ ایک جنیاتی خرابی کی وجہ سے وہ بلی بن گئی ہے مگر اس کا جسم انسانوں والا ہے۔ 20سالہ نانو کا تعلق اوسلو ، ناروے سے ہے۔ 16 سال کی عمر میں اسے احساس ہوا کہ وہ بلی ہے تو ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ یہ جنیاتی خرابی ہے۔ نانو کا دعویٰ ہے کہ بلی کی طرح اس کی حسیں بھی کافی تیز ہیں۔ وہ کتوں کو دیکھ کر پھنکارتی اور پانی سے نفرت کرتی ہے۔
یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں اسے بلی کے کان پہنے اور دم لگائے ایک رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ۔ نانو نے اپنی حالت بتاتے ہوئے کہا کہ اسے پانی سے نفرت ہے اور وہ گلی میں کتوں کو دیکھ کر پھنکارنا شروع کر دیتی ہے۔اس نے بتایا کہ ایسا خودبخود ہوتا ہےکتوں کے برتاؤ کی وجہ سے میری جبلت خود بخود پھنکارکا ردعمل دیتی ہے۔(جاری ہے)
نانو نے کہا کہ میں غلط مخلوق میں پیدا ہوئی۔
نانو کو یقین ہے کہ وہ اپنی باقی زندگی بلی ہی رہے گی حالانکہ اس کے ماہر نفسیات نے اسےیقین دلایا ہے کہ وہ اس سے نجات بھی پا سکتی ہے۔ رپورٹر نے جب نانو سے پوچھا کہ کیا اس نے کبھی چوہا پکڑا تو نانو نے بتایا کہ وہ چوہا پکڑنے کی کوشش کر چکی ہے مگر اس میں اسے ناکامی ہوئی ۔ نانو نے بتایا کہ جب اس نے خود ہی میاؤں میاؤں کرنا شروع کر دیا تو اسے احساس ہوا کہ وہ ایک بلی ہے۔ نانو کو سنک اور کھڑکی میں سونا پسند ہے۔ اسے چاروں ہاتھ اور پاؤں کے بل چلنا اچھا لگتا ہے۔نانو ہی نہیں بلکہ اس کی ایک دوست سوین کو بھی لگتا ہے کہ وہ بلی ہے۔ نانو اور سوین دونوں ایک دوسرے پر میاؤں میاؤں کرتے رہتےہیں۔ نانو کا کہنا ہےکہ انسان کے جسم میں بلی کا ہونا بھی کافی فائدہ مند ہے۔ نانو کا دعویٰ ہے کہ اسے عام لوگوں سے زیادہ سنائی دیتا ہے اور اندھیرے میں عام لوگوں کی نسبت زیادہ دکھائی دیتا ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.