بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے کارکنان اور ملازمین کی حفاظتِ صحت کے ایک کروڑگھٹنے بغیر کسی لاس ٹائم انجری(ایل ٹی آئی )کامیابی سے مکمل کر لیے،ترجمان

جمعہ 29 جنوری 2016 12:53

اسلام آباد ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے اپنے ریفائنری کمپلیکس بمقام موضع کنڈ، لسبیلہ، بلوچستان میں کارکنان اور ملازمین کی حفاظتِ صحت کے ایک کروڑگھٹنے بغیر کسی لاس ٹائم انجری(ایل ٹی آئی )کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ یہاں ایک بیان میں بائیکو کے ترجمان نے کہا کہ نومبر2004 سے لے کر آج تک کسی بھی ملازم یا ٹھیکیدار کو ایل ٹی آئی کے باعث خرابی صحت یا جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جس کی وجہ سے انہیں اپنے کام سے چھٹی کرنا پڑی ہو۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو 2007 میں ریفائنری کمپلیکس کی توسیع کے علاوہ ریفائنری ، ٹینک اور لوڈنگ کے شعبہ جات میں مستقل کام جاری رہنے کے باعث یونٹ کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

کارکنا ن کی حفاظتِ صحت کے لئے معیار ی اقدامات آئل ریفائنریوں پر لازم ہیں اور ضروری ہے کہ ” ایل ٹی آئی“ کی شرح سے ریفارئنریوں کے ماحول کاصحت افزا ہونا یقینی بنایا جاتا ہے۔

بائیکو بھی اپنے ملازمین کی صحت کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے ہمہ وقت چوکس ہے اور ایسے کسی بھی ناقابل قبول واقعہ کے رونما ہونے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ آج تک ایسے واقعات کی شرح کاریکارڈ ہمیشہ 0.5 سے نیچے ہی رہاہے۔الحمد اللہ بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ میں تمام ملازمین کی حفاظت منیجرز اور سپروائزر کی اولین ترجیح ہے ۔ کارکنان کی حفاظت کے لئے سال بھر جتنے بھی موثر اقدامات جو ہفتے میں سات روز اور 24گھنٹے جاری رہتے ہیں کمپنی کے منیجر ،سپروائزر اور ملازمین کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :