آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،26 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 29 جنوری 2016 12:53

اسلام آباد ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سرکل کی ڈویژنI- سے ایک ، ڈویژنII- سے دو، بھارہ کہو ڈویژن سے دو ، اٹک سرکل کی ٹیکسلا ڈویژن سے چھ، جہلم سرکل کی ڈویژن جہلم I- کے علاقے سے تین، جہلم II- کے علاقے سے پانچ جبکہ چکوال سرکل کی تلہ گنگ ڈویژن سے پانچ اورڈھڈیال ڈویژن سے ایک اور پنڈ دادنخان ڈویژن سے بھی ایک بجلی چورکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ بجلی کی چوری میں ملوث تھے۔ بجلی چوری کر نے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کر وا دی گئی ہے۔آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی اطلاع ٹال فری نمبر0800-25250 پر دیں۔

متعلقہ عنوان :