بہت جلد پاکستان میں میوزک البم ریلیز ہونے لگیں گے، گلوکارہ حنا فرید

جمعہ 29 جنوری 2016 13:09

بہت جلد پاکستان میں میوزک البم ریلیز ہونے لگیں گے، گلوکارہ حنا فرید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء)نامور گلوکارہ حنا فرید کا کہنا ہے کہ بہت جلد پاکستانی گلوکاروں کے میوزک البم ریلز ہونا شروع ہو جائیں گے، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ حنا فرید کا کہنا تھا کہ عروج و زوال زندگی کا حصہ ہیں اور یہ ہر شعبے میں آتے رہتے ہیں اس لئے گھبرانے والی کوئی بات نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جس سے گلوکاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اس لئے اب وہ وقت دور نہیں جب پلہے کی طرح پاکستانی گلوکار اپنی میوزک البم ریلیز کیا گرینگے اور موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں کو ایک بار پھر کانوں میں رس گھول دینے والے گیت سننے کو ملا کرینگے۔