قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے مستعفی ہونیکی خبروں کی تردید کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 جنوری 2016 13:11

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے مستعفی ہونیکی خبروں کی تردید کر دی

ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے مستعفی ہونے کی دھمکی دینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے میڈیا پر اپنے مستعفی ہونے کی دھمکی دینے کی چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی کاکردگی انتہائی خراب رہی ہے جس پر انہیں بھی کافی تشویش ہے تاہم انہوں نے ٹیم میٹنگ کے دوران استعفی دینے کی کوئی پیش کش نہیں کی ہے ، ہیڈ کوچ کے مطابق ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سر پر ہے جس کے باعث وہ استعفی دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ،اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ روز میٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کی خوب کلاس لی تھی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو مستعفی ہونے کی بھی پیش کش کی تھی ۔