فرحان اختر اور ادھونا اختر کی علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

جمعہ 29 جنوری 2016 13:19

فرحان اختر اور ادھونا اختر کی علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارو ہدایت کار فرحا ن اختر اور انکی اہلیہ 15سال کی رفاقت کو پس پشت ڈال کر علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔ گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ جو ڑے میں علیحدگی بڑی وجہ اداکارہ شردھا کپور ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی علیحدگی کی پیچھے اداکار شردھا کپور کا نہیں بلکہ فرحان اختر کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”وزیر“ میں اداکاری کرنے والی ساتھی اداکارہ آدتی راوٴ حیدری کا ہاتھ ہے۔

نئے جوڑے کا آپس میں ایک دوسرے کی جانب ضرورت سے ذیادہ جھکاوٴ ہی اداکار اور انکی اہلیہ کے درمیان تنازعے کی اصل وجہ قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فرحان اختر کے آدتی راوٴ کے ساتھ بڑھتے ہوئے میل ملاپ کی وجہ سے انکے اور اہلیہ ادھونا کے درمیان کئی مرتبہ جھگڑے بھی ہو چکے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس دن فرحان اختر نے کرن جوہر کی پارٹی میں آدتی راوٴ حیدری کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر شرکت کی تھی اسی روز ادھونا نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ سنا دیا تھا