کچھ ہندو جماعتیں مسلمان انتہا پسند وں کی طرح برتاوٴ کر رہی ہیں ‘ جاوید اختر

جمعہ 29 جنوری 2016 13:19

کچھ ہندو جماعتیں مسلمان انتہا پسند وں کی طرح برتاوٴ کر رہی ہیں ‘ جاوید ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء)معروف بھارتی شاعر و سکرپٹ رائٹر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ چند ہندو جماعتیں مسلمان انتہا پسندوں کی طرح بر تاوٴ کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا اگر یہ چند ہندو جماعتیں اپنے رویے میں تھوڑی سے نرمی کر لیں تو بھارت میں عدم برداشت کی فضاء قائم نہیں رہ سکتی۔جاوید اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ انھوں نے 1975ء میں ایک کامیڈی فلم میں مندر کا سین عکسبند کیا تھا جو اب کسی صورت ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے ساتھ وہ 1975ء میں ہی کسی مسجد کا منظر اس انداز میں کبھی بھی دکھانے کی ہمت نہیں کر سکتے تھے۔ لہٰذا ہندو جماعتوں کو اپنے اصل کو پہچاننا ہو گا انھیں عدم برداشت کا شکار قوموں سے الگ اپنی پہچان کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ ہندو نہیں بلکہ صرف چند ہندو جماعتیں مسلمان انتہا پسندوں کی طرح رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے عامر خان کی گزشتہ سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”پی کے“ کی مثا ل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان اور ہندوستانی ہی ہیں جنھوں نے ہندو ازم پر بنائی جانے والی فلم کو نا صرف دیکھا بلکہ اسے سراہا بھی، لیکن اگر یہی فلم کسی اور مذہب پر بنائی جاتی تو کامیابی تو دور کی بات ہے ملک میں فسادات شروع ہو جاتے