کمل ہاسن ٹویٹر ریس میں شامل ، پہلے روز فالورز کی تعداد 36000سے تجاوز کر گئی

جمعہ 29 جنوری 2016 13:23

کمل ہاسن ٹویٹر ریس میں شامل ، پہلے روز فالورز کی تعداد 36000سے تجاوز کر ..

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) ہندی سینما کے سینئر اداکار کمل ہاسن نے رواں سال ملک کا یوم جمہوریہ منفرد انداز میں منایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر کو جو ائن کیا۔61سالہ اداکار نے سب سے پہلے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہندوستان کا قومی ترانہ ٹویٹر پر شیئر کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو کے ساتھ انکا پیغام تھا کہ بھارت کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدو جہد آج بھی پہلے دن کی طرح اہم ہے۔بعد از سب سے پہلے انکی بیٹی اداکارہ شروتی ہاشن نے انھیں فالو کیا اور انکے کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔پس اداکارہ کے والد کو فالو کرنے کی دیر تھی دیکھتے ہی دیکھتے سینئر اداکار کے فالورز کی تعداد پہلے ہی روز36000ہزار سے تجاوز کر گئی۔پدما شری ایوارڈ یافتہ اداکار آجکل اپنی فلم ”وشوا روپم“ کی پوسٹ پروڈکشن میں مصروف ہیں