دبئی : ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر سخت سزا کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جنوری 2016 13:37

دبئی : ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر سخت سزا کا فیصلہ

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2016ء) : دبئی حکام نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر سخت سزائیں مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ موبائل فون کے استعمال کے سبب ہونے والے ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر آف جنرل کرنل سیف مہیر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور سُرخ بتی پر بھی موبائل فون استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اُسے بھی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے والے افراد پر عائد کیے جانے والے جُرمانہ 200 سے ایک ہزار درہم تک ہو گا جبکہ دو ماہ کے لیے گاڑی کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قانون سازی ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے کی گئی ہے۔ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ٹریفک حادثات کی شرح میں گذشتہ تین سال سے 10 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ جس میں تمام واقعات دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کے سبب رونما ہوئے۔

متعلقہ عنوان :