نواز شریف پیپلز پارٹی سے کیا مک مکا کیا قوم کو بتائیں؟عمران خان

جمعہ 29 جنوری 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کا سچ بالاآخر سامنے آگیا ہے،نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن بنانے کے لیے کیا قیمت ادا کی ؟ قوم کو بتائیں۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے بار بار ا بات کی نشاندہی کی تھی کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی باریاں لینے کے لیے مک مکا کی سیاست کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چئیر میں عمران خان نے مزید کہا کزشتہ روز وفاقی وزیر نے اپنی ایک پریش کانفرنس میں ہمارے موقف کی تصدیق کر دی تھی جس سے ثابت ہو گیا کے ملک میں ا صلی اپوزیشن تحریک انصاف کر رہی ہے۔