سی این ایس ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نیشنل بینک نے جیت لیا

جمعہ 29 جنوری 2016 14:30

سی این ایس ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نیشنل بینک نے جیت لیا

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) پہلے سی این ایس ہاکی ٹورنامنٹ کا تاج نیشنل بینک کے سر سج گیا ۔ ایونٹ کے فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے ایس ایس جی سی کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی ۔ سنسنی خیز میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔ ہاکی کو ماضی جیسا مقام دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پی آئی اے نے نیوی کو 3-6 سے شکست دی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔