آئی سی سی کی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی
بھارتی کرکٹر ہرڈیک پانڈیا کی سخت سرزنش، مستقبل میں غصے پر قابو پانے کی ہدایت
جمعہ 29 جنوری 2016 14:33
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر ہرڈیک پانڈیا کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں غصے پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی باوٴلر پانڈیا نے آسٹریلوی بلے باز کرس لائن کو آوٴٹ کرنے کے بعد غصے میں آ کر انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پانڈیا نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کر کے آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ہم نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں غصے کو قابو میں رکھنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ اسی میچ کے دوران ویرات کوہلی نے بھی سمتھ کا کیچ لینے کے بعد انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا تاہم آئی سی سی نے ان کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.