وزارت ٹیکسٹائل کے دو منصوبوں کے لیے 16کروڑ50لاکھ روپے جاری

جمعہ 29 جنوری 2016 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) وزارت ترقی و منصوبہ بند ی نے رواں مالی سال 2015-16کے ابتدائی 6ماہ میں وزارت ٹیکسٹائل کے دو منصوبوں کے لیے 16کروڑ50لاکھ روپے جاری کیے ہیں پاک کورین گارمنٹس ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیویٹ کراچی کے لیے 13کروڑ روپے جبکہ ملک میں ایک ہزار انڈسڑیل سٹیچنگ یونٹ کے لیے 3کروڑ 50لاکھ روپے جاری کیے ہوئے ہیں وزارت ترقی و منصوبہ بند ی کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق بے وزیر وزارت کے دو منصوبوں کے لیے 16کروڑ50لاکھ روپے جاری کر دیے جاری کیے گئے منصوبوں میں پاک کورین گارمنٹس ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیویٹ کراچی کے لیے 13کروڑ روپے جبکہ ملک میں ایک ہزار انڈسڑیل سٹیچنگ یونٹ کے لیے 3کروڑ 50لاکھ روپے جاری کیے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :