پی ایس ایل کا آغاز 4 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ سے ہوگا
جمعہ 29 جنوری 2016 14:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور سین پال پرفارم کریں گے، سٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائیوں میں جگمگاتے رسٹ بینڈ مفت تقسیم کیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا آغاز 4 فروری کو دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ سے ہوگا، اس موقع پر سجائی جانے والی رنگارنگ تقریب میں معروف گلوکارعلی ظفر اور ہپ ہاپ سنگر سین پال پرفارم کریں گے، ایونٹ میں شریک پانچوں ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی اس موقع پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔
اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائیوں کو ایل ای ڈی رسٹ بینڈ مفت تقسیم کیے جائیں گے، ان کی جگمگاہٹ سے اسٹینڈز میں روشنی کا سیلاب لانے کی کوشش ہوگی۔علی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بننا قابل فخر تجربہ ہوگا، ایک بڑے پلیٹ فارم پر ہلہ گلہ کرنے کا موقع ملے گا، سین پال نے بھی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے شائقین کو شرکت کی دعوت دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.