سپینش لالیگا ، ویلنشیا نے لاس پلماس کو 0-1 سے ہرا دیا

جمعہ 29 جنوری 2016 14:36

سپینش لالیگا ، ویلنشیا نے لاس پلماس کو 0-1 سے ہرا دیا

بارسلونا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) سپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں ویلنشیا نے لاس پلماس کی ٹیم کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دیدی ۔ سپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں ویلنشیا اور لاس پلماس کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

ویلنشیا نے میچ کے 20 ویں منٹ میں گول سکور کر کے برتری حاصل کر لی ۔ پہلے گول کے بعد ویلنشیا کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کے بھرپور حملوں کے باوجود انہیں گول سکور نہ کرنے دیا ۔ یوں ویلنشیا کو میچ میں 0 کے مقابلے میں 1 گول کی کامیابی مل گئی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے روڈریگو مورینو واحد گول داغ کر نمایاں رہے ۔