سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹی 20اسکواڈکا اعلان کر دیا

جمعہ 29 جنوری 2016 14:45

سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹی 20اسکواڈکا اعلان کر دیا

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء)سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، دنیش چندی مل ٹیم کی قیادت کریں گے۔فاسٹ باؤلر دلہارا فرننڈو کی چار برس بعدٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار 2012ء کے وسط میں انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹی20 ٹیم کے ریگولرکپتان اور فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا، اینجلومیتھیوز اور نووان کولاسیکرا، رنگناہیراتھ اور نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

سری لنکن ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔سری لنکا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان دنیش چندی مل،، تلکارتنے دلشان، سیکیوج پرسنا، ملینڈا سری وردنے، دانشکا گونا تھیلیکا، تھسرا پریرا، داسن، اسیلا، چمارا کپوگیدرا، دشمانتھا چمیرا، دلہارا فرننڈو، کاسن راجیتھا، بینورا فرننڈو، ساچھترا سینانائیکے اور جیفری وانڈر شامل ہیں