Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کے لیے ضابط اخلاق کا اعلان کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2016 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کے لیے ضابط اخلاق کا اعلان کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے چیئرمین پارٹی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت کریں گے اور نہ ہی کوئی امیدوار جلسے جلوس منعقد کرئے گا امیدواروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کارکنوں کے لیے کھانوں کا اہتمام نہیں کریں گے‘انتخابات کے لیے بینرز‘ وال چاکنگ ، بل بورڈزآویزاں کرنے اور آتش بازی پربھی پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

امیدوار گروپ بندی اور پینل کی تشکیل نہیں دیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔ ضابط اخلاق کے مطابق پارٹی الیکشن کیلئے امیدوار صرف سوشل میڈیا ، انفرادی ملاقاتوں اور پمفلٹ کے ذریعے مہم چلا سکیں گے۔ خلاف ضابطہ سرگرمیوں پر نا اہلی ، ٹکٹ سے محرومی اور بنیادی رکنیت ختم کی جاسکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات