شام پر مذکراتی عمل خطرے میں:شامی اپوزیشن اتحاد نے جنیوا مذکرا ت میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 14:48
جنیوا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء) صدر بشار الاسد کی مخالف تنظیموں پر مشتمل شامی اپوزیشن اتحاد نے ملک میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔اپوزیشن رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ ان کے نمائندے اس وقت تک جنیوا نہیں جائیں گے جب تک ان شامی شہریوں کی حالت بہتر کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا جو محصور ہیں یا بمباری کی زد میں ہیں۔
تاہم اس کے باوجود اقوام متحدہ کے ایلچی سٹافن ڈی میستورا شام کی حکومت کے ساتھ براہ راست نزدیکی بڑھانے کے لیے بات چیت کا عمل شروع کرنے کی تیاری میں ہیں۔ان مذاکرات کی ترجیحات میں جنگ بندی،انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم کو روکناشامل ہیں۔(جاری ہے)
شام کے صدر بشار الاسد نے اپنا وفد جنیوا بھیجنے پر اتفاق کیا ہے لیکن سعودی عرب کی حمایت یافتہ مذاکراتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے نمائندے یقینی طور پر وہاں نہیں ہوں گے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اجلاس کے بعد کمیٹی نے شکایت کی کہ اس نے حکومتی افواج کی جانب سے ناکہ بندی ختم کرنے اور فضائی حملے بند کرنے کا جو مطالبہ کیا تھا اس کے لیے اسے مناسب جواب نہیں ملا ہے۔کمیٹی کے صدر ریاض حجاب نے کہا کہ ہم وہاں جا سکتے ہیں لیکن جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک ہم مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے نمائندے نے شام کی عوام کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھیجا تھا جس میں متنبہ کیا گیا تھا کہ بات چیت ناکام نہیں ہونی چاہیے۔اس میں کہا گیا تھا اب ہم آپ کی آواز سننا چاہتے ہیں ہر اس شخص کی جو اس کانفرنس میں آرہا ہے اور کہہ رہا ہوں کہ یہ کانفرنس ایک ایسا موقع ہونا چاہیے جسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔شام کے مسئلے پر آخری بار بات چیت فروری 2014 میں دوسرے مرحلے میں ہی ناکام ہوگئی تھی اور اس کے لیے اقوام متحدہ نے شام کی حکومت کو اس لیے ذمہ دار ٹھہرایا تھا کیونکہ اس نے اپوزیشن کے اس مطالبے پر بات چیت سے انکار کر دیا تھا جس میں صدر بشار الاسد کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس کے باوجود کی حکومت کے موقف میں تبدیلی اب بہت کم آئی ہے امریکہ اور روس نے داعش کی بڑھتے قدم کے پیش نظر دوبارہ فریقین کو مذاکرات کے لیے راضی کیا ہے۔حکومت سے نزدیکیاں بڑھانے کی غرض سے ہونے والی یہ بات چیت تقریبا چھ ماہ تک چلے گی اور مذاکرات کے درمیان مختلف گروہ آمنے سامنے بیٹھنے کے بجائے مختلف کمروں میں ہوں گے جن سے اقوام متحدہ کے اراکین روابط رکھیں گے۔ان مذاکرات کا حتمی مقصد اقوام متحد کی گذشتہ ماہ کی قرارداد کے مطابق معاملے کا پر امن حل ہے جس میں انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی کا عمل بھی شامل ہے۔گذشتہ ماہ ہی شامی حکومت نے کہا تھا کہ وہ ملک میں جاری شورش کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں صدر بشار الاسد کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کے بعد لڑائی میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.