سپریم کورٹ نے سابق رکن اسمبلی جاوید اکبر کی نااہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی

جمعہ 29 جنوری 2016 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق رکن اسمبلی جاوید اکبر کی نااہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے سابق رکن اسمبلی کی نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی عیسیٰ فائز اور جسٹس دوست محمد پر مشتمل3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل اور سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری پر میرے موکل کو نااہل کیا ۔ فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :