پی ایم ڈی سی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے آرڈیننس لائے، جس کے تحت پی ایم ڈی سی میں بروقت انتخابات کروائے گئے، تمام ڈاکٹرز نے پی ایم ڈی سی انتخابات کی شفافیت کو سراہا ہے،پی ایم ڈی سی کو حکومت کے وژن کے مطابق موثر اور خودمختار ادارہ بنائیں گے‘وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 29 جنوری 2016 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے آرڈیننس لائے، جس کے تحت پی ایم ڈی سی میں بروقت انتخابات کروائے گئے، تمام ڈاکٹرز نے پی ایم ڈی سی انتخابات کی شفافیت کو سراہا ہے،پی ایم ڈی سی کو حکومت کے وژن کے مطابق موثر اور خودمختار ادارہ بنائیں گے۔

وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میڈیکل کالجز کے معیار کو بہتر بنا کر میرٹ کا پابند کیا جائے گا،صحت کے شعبے میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں سیاست اور بدعنوانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے آرڈیننس لائے، جس کے تحت پی ایم ڈی سی میں بروقت انتخابات کروائے گئے، تمام ڈاکٹرز نے پی ایم ڈی سی انتخابات کی شفافیت کو سراہا ہے،پی ایم ڈی سی کو حکومت کے وژن کے مطابق موثر اور خودمختار ادارہ بنائیں گے

متعلقہ عنوان :