سپریم کورٹ ، پی کے 68 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج ، کیس نمٹانے کا حکم

جمعہ 29 جنوری 2016 14:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے حلقہ پی کے 68 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو عدالتی فیصلے کو متاثر ہوئے بغیر کیس نمٹانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ میں حلقہ پی کے 68 سے متعلق انتخابی عذر داری سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو عدالتی فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر کیس نمٹانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس قاضی عیسیٰ نے ریمارکیس دئیے کہ آپ نے امیدوار کی تاحیات نااہلی کو چیلنج ہی نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :