اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیے نیا ایس او پی جاری

حکومت کا ہر تعلیمی ادارے کو 2 سے 3 اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 14:56

اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیے نیا ایس او پی جاری

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے نیا ایس او پی جاری کردیا گیا، حکومت نے ہر تعلیمی ادارے کو 2 سے 3 اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات معین الدین وانی نے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لیے اداروں کے سربراہان درخواست کمشنر اسلام آباد کو بھجوائیں۔

(جاری ہے)

مراسلے میں اداروں کی چاردیواری کو جلد سے جلد اونچا کرنے، بیرونی دیواروں پر خاردار تاریں لگانے، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور گاڑیوں کے معائنہ کے لیے خصوصی شیشے خریدنے سمیت تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی راستے بنانے، اسکولوں کی عمارتوں پر نگرانی کی پوسٹیں قائم کرنے اور تربیت یافتہ گارڈز رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ڈی جی نظامت تعلیمات نے اداروں کو پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات بھی کی ہے، جبکہ اداروں کی حفاظت کے لیے نجی سیکیورٹی ایجنسیز کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :