پاکستان اور بھارت کے درمیان ریل رابطوں کے معاہدے کی مدت میں تین سال کیلئے توسیع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 14:56

پاکستان اور بھارت کے درمیان ریل رابطوں کے معاہدے کی مدت میں تین سال ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ریل رابطوں کے معاہدے کی مدت میں باہمی رضامندی سے تین سال کیلئے توسیع کر دی گئی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں میں کہا گیا ہے کہ معاہدے میں 19 جنوری 2016 سے 18 جنوری 2019 تک باہمی رضامندی سے توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان ریل رابطوں کے لئے 28 جون 1976 میں دستخط کئے گئے تھے ،جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان دو راستوں سے ٹرین سروس شروع کی گئی۔

اٹاری واہگہ کے راستے نئی دلی سے لاہور جانے والی ٹرین میں مسافروں اور تجارتی سامان دونوملکوں کو آتے جاتے ہیں ،جبکہ دوسری ٹرین سروس جودھ پور سے کراچی کیلئے ہے،جو کھوکھرا پار سے موناﺅ کے راستے صرف مسافروں کو لے کر آتی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :