وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس:سانحہ چارسدہ پر ہونیوالی پیش رفت پر زیربحث
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں سیاسی تلخیوں کورکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا،طلبا کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،آپریشن ضرب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشت گرد اب اضطراب کا شکار ہو کر آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں،ان کے کے بزدلانہ عزائم اورشیطانی ایجنڈے کو ہر صورت ناکام بنائیں گے،وزیر اعظم نواز شریف
میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 14:56
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا -اجلاس میں سانحہ چارسدہ پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی بحث ہوئی ، ملک کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی- اجلاس میں ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم کو سانحہ چارسدہ میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں لہذااسے ہرصورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔وزیراعظم نوازشریف کا ملکی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں سیاسی تلخیوں کورکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا،طلبا کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،آپریشن ضرب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشت گرد اب اضطراب کا شکار ہو کر آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں،ان کے کے بزدلانہ عزائم اورشیطانی ایجنڈے کو ہر صورت ناکام بنائیں گے، اپنی نئی نسل کو کسی صورت یرغمال بنانے نہیں دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.