سرکاری سکولوں کی خطرناک ،خستہ ہال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے اڑھائی ارب روپے کے فنڈز جاری

ابتدائی طور پر خطرناک عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ،رواں مالی سال میں مکمل کرلیا جائیگا‘ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب

جمعہ 29 جنوری 2016 15:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سکولوں کی خطرناک اور خستہ ہال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے اڑھائی ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ، فنڈز متعلقہ اضلاع کے اکاونٹس میں منتقل ہو چکے ،ابتدائی طور پر خطرناک عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے جسے رواں مالی سال میں مکمل کرلیا جائیگا۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کی خستہ ہال عمارتوں کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پانچ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے لیے محکمہ صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے ابتدائی طور اڑھائی ارب روپے کے فنڈز محکمہ سکول ایجوکیشن کو جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ خستہ حال عمارتوں کی تعمیر کے لیے فنڈز متعلقہ اضلاع کے اکاونٹس میں منتقل ہو چکے ہیں جبکہ فنڈز جاری ہونے سے قبل سکول انتظامیہ کی جانب سے سکول کونسل کے بجٹ سے تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں چار ہزار سے زائد سکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہیں جن میں سے800کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خطرناک عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے جسے رواں مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :